صحت

کراچی میں 25 مئی سے شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان

Published

on

محکمہ موسمیات نے کراچی اور جنوبی سندھ کے لیے شدید گرمی کی لہر کی وارننگ جاری کر دی ہے جو 25 مئی سے شروع ہوگی۔ بحیرہ عرب میں بننے والے کم دباؤ کے نظام کی وجہ سے درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافہ متوقع ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات انجم رضوی کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے اور محسوس ہونے والی گرمی اس سے 3 سے 4 ڈگری زیادہ ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھوپ سے بچیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور دوپہر کے وقت باہر نہ نکلیں۔

یہ گرمی کی لہر ٹھٹھہ، بدین، اور حیدرآباد سمیت دیگر جنوبی اضلاع کو بھی متاثر کرے گی۔ اگرچہ ساحلی علاقوں میں نظام کا براہ راست اثر نہیں ہوگا، تاہم کراچی سمیت ساحلی پٹی پر بھی شدید گرمی محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محفوظ رہنے اور صورتحال سے باخبر رہنے کی تلقین کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version