سیاست

پہلگام حملے کے بعد امریکہ کا شہریوں کو مقبوضہ کشمیر سفر سے گریز کا مشورہ

Published

on

  پہلگام میں ہونے والے مہلک حملے کے بعد امریکہ نے مقبوضہ کشمیر کے لیے اپنا “سفر نہ کریں” کا انتباہ دوبارہ جاری کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے علاقے میں دہشتگردی اور بدامنی کے مستقل خطرات کی نشاندہی کی ہے، خاص طور پر لائن آف کنٹرول  کے قریب کے علاقوں میں۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد بھارت کے کئی بڑے شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ سیاحتی مقامات جیسے سرینگر، گلمرگ اور پہلگام میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

امریکی انتباہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سرکاری اہلکاروں کو مقبوضہ کشمیر کے سفر کی اجازت نہیں ہے، اور وہاں کی غیر مستحکم سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، بھارتی حکومت اکثر غیر ملکی سیاحوں کے لیے لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں داخلے پر پابندیاں لگاتی ہے۔

امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ روانگی سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version