سیاست

پہلگام حملہ, چدمبرم کے انکشاف نے بھارتی بیانیے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

Published

on

بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے ایک بڑے انکشاف میں کہا ہے کہ اپریل 2025 میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں چدمبرم نے کہا:

“حکومت آخر بغیر کسی ثبوت کے کیسے یہ فرض کر سکتی ہے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے؟ اگر ایسا ہے تو ثبوت کیوں پیش نہیں کیے جا رہے؟”

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک نہ حملہ آوروں کی شناخت کی گئی ہے، نہ کوئی واضح گرفتاری ہوئی ہے اور نہ ہی تحقیقات مکمل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ اس حملے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد بھارت نے ’آپریشن سندور‘ کے نام سے بڑی فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

چدمبرم کے بیان نے بھارتی حکومتی بیانیے پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جب کہ پاکستان کی جانب سے حملے کی مذمت اور مشترکہ تحقیقات کی پیشکش پہلے ہی سامنے آ چکی ہے۔ اس انکشاف نے بھارت کی بین الاقوامی سطح پر پوزیشن کو مزید کمزور کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version