سیاست

پاکپتن میں موسیٰ مانیکا کی مبینہ فائرنگ سے ملازم زخمی، پولیس نے حراست میں لے لیا

Published

on

نواحی گاؤں پیر غنی میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 17 سالہ ملازم علی بہادر زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق موسیٰ مانیکا نے کسی بات پر تکرار کے دوران طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔ واقعہ خاور مانیکا کے ڈیرے پر پیش آیا، جہاں سے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

زخمی نوجوان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تفتیش جاری ہے اور موسیٰ مانیکا سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

واقعہ نے سیاسی و سماجی حلقوں میں شدید ردعمل پیدا کیا ہے، اور عوامی سطح پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version