تجارت

پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بن گئی

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتے کے دوران تین تاریخی ریکارڈز توڑ دیے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج ایک سو انڈیکس نے پہلی بار ننانوے ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر کے نئی تاریخ رقم کی۔

انڈیکس نے ستانوے ہزار سات سو اٹھانوے پوائنٹس پر ہفتے کا اختتام کیا، جو کہ تین ہزار پینتیس پوائنٹس کا حیرت انگیز اضافہ ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تین سو گیارہ ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو اب بارہ اعشاریہ پانچ ایک آٹھ ٹریلین روپے تک پہنچ چکی ہے۔

ہفتے کے آخری روز انڈیکس نے دو ہزار ستاون پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے ننانوے ہزار تین سو پچاسی پوائنٹس پر اختتام کیا۔ اس ہفتے پینتالیس ارب چالیس کروڑ روپے کے حصص کی خرید و فروخت اور ایک دن میں ایک اعشاریہ دو ارب حصص کی لین دین بھی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی شاندار کارکردگی نے اسے دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بنا دیا ہے، جو پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version