ٹیکنالوجی

پاکستان آرمی نے بھمبر میں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

Published

on

پاکستان آرمی نے منگل کے روز لائن آف کنٹرول  کے بھمبر سیکٹر میں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق، بھارتی کوارڈ کاپٹر سرحدی نگرانی کی کوشش کر رہا تھا جب پاکستانی فوج کے مستعد جوانوں نے اسے فوری طور پر نشانہ بنایا۔ حکام نے کہا، “پاکستان آرمی کی بروقت کارروائی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔”

آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ واقعہ پہلا نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی فروری 2024 میں ایک بھارتی ڈرون پاکستانی حدود میں داخل ہو کر مار گرایا گیا تھا، جس کے ملبے پر بھارتی فوج کی شناخت بھی موجود تھی۔

یہ واقعہ ایک بار پھر ایل او سی پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کی نشاندہی کرتا ہے اور 27 فروری 2019 کے اس واقعے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان ایئر فورس نے بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا، جو “آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ” کے نام سے مشہور ہوا۔

تاحال بھارتی حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version