ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا “ویو ونس” فیچر ناکام، آئی فون صارفین میڈیا دوبارہ دیکھنے میں کامیاب

Published

on

واٹس ایپ کا پرائیویسی پر مبنی “ویو ونس” فیچر ایک بڑی سیکیورٹی خامی کے باعث غیر مؤثر ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں آئی فون صارفین ایک بار دیکھنے کے بعد بھی میڈیا دوبارہ دیکھ سکتے تھے۔

یہ مسئلہ سائبر سیکیورٹی محقق رمشاطھ نے سامنے لایا، جنہوں نے انکشاف کیا کہ آئی فون صارفین اپنے فون کی اسٹوریج سیٹنگز میں جا کر “ویو ونس” کی گئی تصاویر اور ویڈیوز دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔

یہ خرابی صرف آئی او ایس صارفین کو متاثر کر رہی تھی، لیکن چونکہ دنیا بھر میں آئی فون صارفین کی بڑی تعداد موجود ہے، اس لیے یہ واٹس ایپ اور اس کی مالک کمپنی میٹا کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا۔

میٹا نے اس مسئلے کو تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ پہلے ہی اس پر کام کر رہے تھے، اور اب ایک اپ ڈیٹ (آئی او ایس پچیس اعشاریہ دو اعشاریہ تین) جاری کر دی گئی ہے تاکہ اس خامی کو دور کیا جا سکے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب واٹس ایپ کے “ویو ونس” فیچر میں خرابی سامنے آئی ہو۔ ستمبر دو ہزار چوبیس میں بھی ایک مسئلہ سامنے آیا تھا، جس میں صارفین مخصوص یو آر ایل کے ذریعے ڈیلیٹ شدہ میڈیا تک رسائی حاصل کر سکتے تھے۔ بار بار سامنے آنے والی ان خامیوں سے صارفین کی پرائیویسی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

میٹا خود کو پرائیویسی فرسٹ پلیٹ فارم کے طور پر پیش کرتا ہے، لیکن مسلسل سامنے آنے والی سیکیورٹی خامیوں سے صارفین کا اعتماد متزلزل ہو سکتا ہے۔ ماہرین صارفین کو جلد از جلد واٹس ایپ اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ پرائیویسی رسک سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version