کھیل

نشارہ سندھو کی شاندار باؤلنگ، 100 وکٹوں کا سنگِ میل اور کیریئر کی بہترین کارکردگی

Published

on

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر نشارہ سندھو نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 26 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اس شاندار کارکردگی کی بدولت انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

نشارہ نے نہ صرف میچ کا پانسہ پلٹا بلکہ پاکستان کی تاریخ میں تیز ترین 100 ون ڈے وکٹیں لینے والی خاتون کرکٹر بن گئیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل صرف 75 میچز میں حاصل کیا، جو کہ ایک نیا قومی ریکارڈ ہے۔

وہ پاکستان کی تیسری خاتون کرکٹر ہیں جنہوں نے 100 وکٹیں حاصل کیں۔ ان سے پہلے ثناء میر اور ندا ڈار یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں۔

نشارہ کی 6/26 کی کارکردگی پاکستان ویمنز ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دوسری بہترین باؤلنگ ہے۔ پہلی پوزیشن ساجدہ شاہ کے پاس ہے جنہوں نے 2003 میں جاپان کے خلاف 4 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

میچ کے بعد سوشل میڈیا پر نشارہ نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا:
“100 ون ڈے وکٹیں مکمل کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔ اپنے خاندان، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی مشکور ہوں۔ اگلے سفر کی جانب شکرگزاری اور عزم کے ساتھ بڑھ رہی ہوں۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version