صحت

مردان کے نوجوان جواد خان کا عطیہ, حکومت کی جانب سے غیر معمولی خراجِ تحسین

Published

on

مردان کے کم عمر نوجوان، 14 سالہ جواد خان، جو ایک حادثے میں جاں بحق ہوئے، نے مرنے کے بعد بھی پانچ زندگیاں بچا کر ایثار اور انسانیت کی نئی مثال قائم کی۔ ان کے اہل خانہ نے جواد کے جگر، گردے اور آنکھوں کے پردے عطیہ کیے، جو پانچ مختلف مریضوں کو لگائے گئے۔

حکومت خیبر پختونخوا نے اس عظیم انسانی خدمت کے اعتراف میں مردان میں ایک سڑک اور مقامی ہسپتال کو جواد خان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں جواد کے والد کو صدارت کی کرسی سونپ کر احترام کا عملی مظاہرہ کیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ نے جواد خان کا تذکرہ اسکول کے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ نوجوان نسلیں ایثار کا سبق سیکھ سکیں۔ ساتھ ہی مرحوم کے اہل خانہ کو عمرہ پر بھیجنے کا وعدہ کیا گیا، جو حکومتی سطح پر ایک قابل تحسین اقدام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version