سیاست

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں 20 تا 25 جولائی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی

Published

on

محکمہ موسمیات پاکستان نے خیبرپختونخوا میں 20 تا 25 جولائی موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کر دی ہے، جس سے صوبے کے کئی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ مون سون کے اس نئے سسٹم کے ساتھ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی شامل ہوگا، جو بارشوں کی شدت کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

ریجنل میٹ آفس پشاور کے مطابق جن اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ان میں سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، پشاور، مردان، صوابی، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، اور وزیرستان شامل ہیں۔

اس صورت حال میں پی ڈی ایم اے نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ حفاظتی اقدامات کریں، اور عوام کو خطرناک علاقوں سے دور رہنے کی تلقین کریں۔ شہریوں اور سیاحوں کو بھی محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version