فن و ثقافت
ماڈل حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات میں نیا موڑ
ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے متعلق فائنل میڈیکولیگل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حمیرا اصغر کے کپڑوں یعنی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پر خون کے دھبے پائے گئے ہیں جبکہ ان دھبوں سے ناکافی انسانی ڈی این اے ملا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش مکمل نہیں تھی، صرف ہڈیاں ملی تھیں، تاہم تمام ہڈیاں صحیح حالت میں تھیں۔ جسمانی اعضا نہ ملنے کی وجہ سے موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
میڈیکولیگل ماہرین کے مطابق لاش سے کسی قسم کے نشہ آور یا زہریلے مادے کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملک میں بلڈ اور ڈی این اے کا کوئی ڈیٹا بینک موجود نہیں، اگر یہ سہولت دستیاب ہوتی تو تحقیقات میں مزید پیش رفت ممکن تھی۔