کھیل

فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر ازبک کھلاڑیوں کو قیمتی الیکٹرک گاڑیوں کا تحفہ

Published

on

ازبکستان کی فٹبال ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار 2026 کے فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا، جس پر ازبک صدر شوکت مرزی یوئیف نے قومی ٹیم کو قیمتی تحائف سے نوازا۔ ایشین کوالیفائرز میں ازبکستان نے قطر کو 0-3 سے شکست دے کر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

ازبک صدر نے ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے 30 چینی  الیکٹرک کاریں تحفے میں دیں، جن میں سے ہر گاڑی کی قیمت تقریباً 50 ہزار یورو ہے — پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد۔ صدر کا کہنا تھا: “آپ نے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے، یہ گاڑیاں آپ کی محنت کا انعام ہیں، چابیاں لیں اور گھر چلائیں۔”

فیفا ورلڈکپ 2026 امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہوگا، اور ازبکستان کے فینز اپنی ٹیم کو پہلی بار عالمی سٹیج پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version