سیاست

فیصل واوڈا کا 24 نومبر کو اسلام آباد آنے والوں کو سخت انتباہ

Published

on

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جو ایم این اے یا ایم پی اے 24 نومبر کو اسلام آباد آیا، اسے توہین عدالت کے تحت اپنی نشست سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ ’’جنگ‘‘ کے مطابق فیصل واوڈا نے ایک بیان میں کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی سیاسی قبر ان کے اپنے لوگوں نے کھودی ہے، اور حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہاؤس اریسٹ یا مچھ جیل والی بات کو نہ بھولیے گا۔‘‘ فیصل واوڈا نے حال ہی میں رہا ہونے والے رہنماؤں کی دوبارہ گرفتاری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو شکوہ نہ کیا جائے۔

یہ بیانات موجودہ سیاسی کشیدگی کے درمیان سامنے آئے ہیں، جس سے تحریک انصاف کی قیادت اور حامیوں کے لیے غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version