سیاست

فوج کی دہشتگردی کے نام پر معصوم جانیں لینے میں کوئی دلچسپی نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

Published

on

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں کہ وہ دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے۔ اگر کوئی شہری دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام انٹرن شپ پروگرام کے دوران طلبا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام باشعور ہیں اور اب خود دہشتگردوں اور سہولت کاروں کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن صرف انٹیلی جنس بیسڈ ہوگا اور عوام کے تعاون سے ہی کامیاب ہوسکتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان تعلیم کے ذریعے اپنی تقدیر بدل رہے ہیں۔ انہوں نے صمد یار جنگ، شاہ زیب رند اور ڈپٹی کمشنر کے عہدوں پر تعینات بلوچ خواتین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام سمجھدار اور دور اندیش ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور اس میں کسی عربی، عجمی یا رنگ و نسل کی برتری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو سامنے لانا ہوگا کیونکہ ایک فرد کی دہشتگردی کی سزا پورے گاؤں یا علاقے کو نہیں دی جاسکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version