سیاست

غزہ پر حملوں کے دوران امریکہ کا اسرائیل سے اربوں ڈالر کا اسلحہ معاہدہ، عالمی برادری میں تشویش

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کے جدید ہتھیار، حملہ آور ہیلی کاپٹرز، اور زمینی فوجی گاڑیاں فراہم کرنے کے معاہدے کے لیے کانگریس سے منظوری کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مجوزہ اسلحہ پیکج میں 30 اے ایچ-64 اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل ہیں جن کی مالیت 3.8 ارب ڈالر ہے، جب کہ 1.9 ارب ڈالر مالیت کی 3,250 زمینی جنگی گاڑیاں بھی دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ 750 ملین ڈالر کے پرزہ جات اور پاور سپلائیز بھی معاہدے کا حصہ ہوں گی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے غزہ شہر میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے، اور اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے محض چند دن قبل یہ اعلان عالمی سطح پر خدشات کو جنم دے رہا ہے۔

امریکی سیاست میں اس پیش رفت پر تقسیم واضح ہے۔ جہاں صدر ٹرمپ اسرائیل کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، وہیں سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی اکثریت نے حالیہ دنوں میں اسلحہ کی فروخت کی مخالفت کی ہے اور فلسطینی ریاست کے حق میں قرارداد بھی پیش کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version