تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی، چاندی مستحکم

Published

on

جمعہ کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 344 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی کمی کے اثرات مقامی مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے، جہاں 24 قیراط سونے کا فی تولہ ریٹ 1000 روپے کمی سے 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام ریٹ 858 روپے کمی سے 3 لاکھ 6 ہزار 155 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ ہوئی۔ فی تولہ چاندی 4 ہزار 72 روپے اور فی 10 گرام چاندی 3 ہزار 491 روپے پر برقرار رہی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version