سیاست

سی آر پی ایف اہلکار کے ہاتھوں خاتون پولیس افسر قتل

Published

on

گجرات کے ضلع کَچھ میں سی آر پی ایف کے اہلکار دلِیپ ڈانگچیا نے اپنی ساتھی خاتون پولیس افسر، 25 سالہ ارونا بین نتوبائی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ ارونا بین بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کَچھ پولیس اسٹیشن میں تعینات تھیں۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکار 2021 سے انسٹاگرام پر رابطے میں تھے اور ساتھ رہ رہے تھے۔ معمولی تکرار کے بعد دلِیپ نے غصے میں آ کر ارونا بین کو قتل کیا اور بعد ازاں خود تھانے جا کر گرفتاری دے دی۔

یہ واقعہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ بھارت میں خواتین کے خلاف تشدد کا دائرہ کار اسپتالوں اور سڑکوں سے نکل کر اب سرکاری دفاتر تک پہنچ چکا ہے۔ نربھیا کیس، کولکتہ میں ڈاکٹر کا قتل، اور اب پولیس اسٹیشن میں خاتون اہلکار کا قتل… ہر واقعہ بھارتی حکومت کے “بیٹی بچاؤ” کے کھوکھلے نعروں کی قلعی کھول دیتا ہے۔

کشمیر اور منی پور میں ظلم اور تشدد کا سامنا کرنے والے سی آر پی ایف اہلکار نہ صرف جذباتی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں بلکہ اب وہ بھارت کی بیٹیوں کے لیے بھی خطرہ بن چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version