تجارت

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، سرمایہ کار حیران

Published

on

پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 2000 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 96 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1747 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 192 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 20 ڈالر گر کر 3750 ڈالر ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات اور عالمی معیشت میں اتار چڑھاؤ کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version