کھیل
راشد خان کے بھائی کے انتقال پر پاکستانی ٹیم کا اظہار تعزیت
افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان پر ذاتی غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا جب ان کے بڑے بھائی، حاجی عبدالحلیم شنواری کا انتقال ہوگیا۔ اس دکھ کے باوجود راشد خان نے غیر معمولی ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کی۔
پاکستان نے 39 رنز سے کامیابی حاصل کی، مگر میچ کی اصل فضا راشد خان کے صدمے اور کھلاڑیوں کی یکجہتی نے بدل دی۔ میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے افغان ٹیم کے ساتھ کھڑے ہوکر راشد خان اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کی۔
سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے شائقین اور کرکٹرز نے راشد خان کی ثابت قدمی کو سراہا۔ حاجی عبدالحلیم شنواری کو کمیونٹی میں ایک معزز شخصیت کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے، اور ان کے لیے دعاؤں اور ہمدردیوں کا سلسلہ جاری ہے۔