سیاست

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے 2289 پولیس اہلکار شہید، رواں سال 66 شہادتیں

Published

on

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اب تک 2289 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں، جبکہ رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 476 دہشتگردی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

سنٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق، 66 پولیس اہلکار شہید اور 90 زخمی ہوئے۔ ان واقعات میں 121 عام شہری شہید اور 301 زخمی ہوئے، جبکہ ایف سی کے 48 اہلکار شہید اور 109 زخمی، اور دیگر فورسز کے 55 اہلکار شہید اور 112 زخمی ہوئے۔

بنوں میں سب سے زیادہ پولیس شہادتیں ہوئیں جہاں 15 اہلکار شہید اور 16 زخمی ہوئے۔ لکی مروت میں 9، جنوبی وزیرستان اور پشاور میں 6،6 اہلکار دہشتگردوں کا نشانہ بنے۔

آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کے مطابق جنوبی اضلاع میں پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کر دیا گیا ہے اور چوکیاں و تھانے مضبوط بنائے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version