تجارت

دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی جوناس وون بوم بیک، ورثے میں حاصل کی دولت سے دنیا بھر میں شہرت

Published

on

دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی کا اعزاز 19 سالہ جرمن نوجوان جوناس وون بوم بیک نے حاصل کیا ہے۔ فوربز کے مطابق، جوناس نے یہ دولت اپنے خاندان کی فارماسیوٹیکل کمپنی  سے وراثت میں حاصل کی۔ ان کی دولت 5.4 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے، مگر ان کی دولت کا ذریعہ ان کی اپنی کاروباری مہارت نہیں بلکہ خاندان کی وراثت ہے۔

 فارماسیوٹیکل کمپنی ابھی جوناس کے چچا کے زیرِ انتظام ہے، اور جوناس اور ان کے تین بھائی بہن اس کمپنی کے وارث ہیں۔ تاہم، خاندان ہمیشہ عوامی نظروں سے دور رہنا پسند کرتا ہے، جس کی وجہ سے جوناس کے کاروبار میں کردار کے بارے میں کم معلومات دستیاب ہیں۔

اس دولت کے باوجود، جوناس اپنی زندگی سادہ طریقے سے گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ وہ اس وقت اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور آسٹریا میں سکائنگ کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

جوناس وون بوم بیک اس وقت دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی ہیں، لیکن اس فہرست میں دوسرے نمبر پر برازیل کی 20 سالہ لیویا ویگوٹ ہیں، جن کی دولت 1.2 ارب ڈالرز ہے، جو اپنے آنجہانی دادا کی برقی مصنوعات بنانے والی کمپنی  کی مالک ہیں۔

دوسرے کم عمر ارب پتی کی فہرست میں اٹلی کے 20 سالہ کلمنٹے ڈیل ویکیو بھی شامل ہیں، جن کے پاس 6.6 ارب ڈالرز کی دولت ہے اور یہ دولت انہیں اپنے خاندان کی آئی گلاسز بنانے والی کمپنی سے ورثے میں ملی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version