تجارت

تاریخی بلندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش، 2,318 پوائنٹس کی کمی

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج جمعرات کو غیر معمولی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔ صبح کے سیشن میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے پہلی بار 151,000 پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کیا، مگر شدید منافع خوری کے باعث انڈیکس تیزی سے نیچے آیا اور دوپہر 2 بج کر 20 منٹ تک 2,318 پوائنٹس گر کر 148,272 پر آگیا۔

ماہرین کے مطابق یہ گراوٹ گزشتہ ایک ہفتے کی ریکارڈ ساز ریلی کے بعد سرمایہ کاروں کی بڑے پیمانے پر منافع خوری کا نتیجہ ہے۔ بدھ کو بھی انڈیکس 820 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 150,591 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو تاریخ کی بلند ترین سطح تھی۔

عالمی منڈیوں کا بھی ملا جلا رجحان رہا۔ جاپان کا نکئی انڈیکس 0.6 فیصد نیچے آیا، جنوبی کوریا کا کوسپی 0.9 فیصد اوپر گیا، جبکہ چین کے بلو چپس میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری جانب وال اسٹریٹ پر نیسڈیک 0.7 فیصد گر گیا، کیونکہ سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو کی ممکنہ ستمبر میں شرح سود میں کٹوتی کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ تیز گراوٹ اسٹاک مارکیٹ میں “ببل” کے خدشات کو جنم دے رہی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل المدتی بنیادوں پر اگر سیاسی اور معاشی استحکام برقرار رہا تو مارکیٹ میں بہتری کا امکان موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version