سیاست

بی جے پی وزیر کا مسلم فوجی افسر پر نفرت انگیز حملہ، بھارت میں سیاسی طوفان

Published

on

بھارت کی سیاست ایک بار پھر ہنگامہ خیز موڑ پر پہنچ گئی ہے جب مدھیہ پردیش کے وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما وجے شاہ نے بھارتی فوج میں خدمات انجام دینے والی مسلم خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی کو “دہشتگردوں کی بہن” قرار دے دیا۔

یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب کرنل صوفیہ نے آپریشن سندور کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارت کو پہنچنے والے نقصانات کا اعتراف کیا۔

وجے شاہ نے الزام لگایا کہ: “وزیر اعظم مودی نے دہشتگردوں کی بہن کو ہی فوجی جہاز میں بھیج کر حملے کروائے، کیونکہ ہماری بہنیں بیوہ ہو گئیں۔”

بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جہاں بی جے پی پر تعصب اور مسلم اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ کانگریس پارٹی نے وجے شاہ سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان ملک کو بانٹنے کی کوشش ہے اور کرنل صوفیہ کی حب الوطنی پر حملہ ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی ایک بار پھر اپنی فوجی ناکامیوں کا ملبہ مسلمانوں پر ڈالنے کی پرانی روش دہرا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version