سیاست

بھارت کی اچانک دریائے جہلم میں پانی چھوڑنے سے مظفرآباد میں خوف و ہراس

Published

on

بھارت نے پاکستان کو اطلاع دیے بغیر اچانک دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، جس کے نتیجے میں مظفرآباد کے قریب پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ ہٹیاں بالا میں مقامی انتظامیہ نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا اور مساجد سے اعلانات کے ذریعے دریا کے کنارے آباد لوگوں کو فوری انخلا کی ہدایت کی گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ پانی مقبوضہ اننت ناگ سے نکل کر چکوٹھی کے راستے پاکستان میں داخل ہوا۔ بھارت کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں اس نے انڈس واٹر ٹریٹی معطل کرنے کی دھمکی دی تھی، جو تین جنگوں اور کئی بحرانوں کے باوجود قائم رہا تھا۔

پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے بھارت کے اس اقدام کو جارحیت قرار دیتے ہوئے عالمی قوانین کے تحت قانونی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے مزید اشتعال انگیزی کی تو حالات خطرناک رخ اختیار کر سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے صرف تحمل کی اپیل کی ہے لیکن کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا۔ پاکستانی حکام دریا کی سطح پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور عالمی برادری سے فوری کردار ادا کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version