سیاست

بھارت نے وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے یوٹیوب چینلز بلاک کر دیے

Published

on

بھارتی حکومت نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بلاک کر دیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب وزیراعظم نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ایک تقریر کے دوران بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور جھوٹے پراپیگنڈے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق، بھارتی حکومت نے یوٹیوب کو باقاعدہ شکایت دی جس کے بعد ویڈیوز ہٹائی گئیں اور چینلز بلاک کر دیے گئے۔ یوٹیوب نے وضاحت کی ہے کہ شکایت پر عمل ہوا ہے، تاہم متعلقہ فریقین کو اپیل کا حق حاصل ہے۔

29 اور 30 اپریل کو آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی ریاستی دہشتگردی اور غلط معلومات پر مبنی مہم کے شواہد میڈیا کو پیش کیے، جس کے بعد بھارت میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

یکم مئی کو بھارتی حکام نے آئی ایس پی آر کے یوٹیوب اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے اور کئی پاکستانی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر موجود اہم شخصیات کی رسائی بھی روک دی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی عالمی بیانیے کو بچانے کے لیے سچ بولنے والوں کی آوازیں دبانا چاہتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version