سیاست

بلاول بھٹو کا مطالبہ: سیلاب متاثرین کی امداد بی آئی ایس پی کے ذریعے دی جائے

Published

on

کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو فوری طور پر سیلاب متاثرین کی امداد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کرنی چاہیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پچھلے سیلاب اور کووڈ کے دوران بھی بی آئی ایس پی کے ذریعے عوام تک ریلیف پہنچایا گیا تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت نے بے نظیر ہاری کارڈ کے ذریعے چھوٹے کسانوں کی مدد کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ وہ ڈی اے پی اور یوریا کی خریداری کر سکیں۔ ان کے مطابق اگر کسانوں کو سہولت دی جائے تو نہ صرف گندم کی درآمد روکی جا سکتی ہے بلکہ پاکستان اپنی اجناس ایکسپورٹ بھی کر سکتا ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی ایمرجنسی کے تحت آئی ایم ایف سے بات کی جائے اور کسانوں کو ٹیکس کی مد میں ریلیف فراہم کیا جائے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت پنجاب بھر میں سیلاب متاثرہ کسانوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے، اگر بی آئی ایس پی کے ذریعے امداد دی جائے تو شفافیت اور اعتماد قائم ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version