سیاست

باجوڑ, ماموند میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

Published

on

ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ عمرے کے سامنے پیش آیا جہاں اہلکار باچا، جو غاخی لوئی ماموند کا رہائشی تھا، اپنی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔

فائرنگ کے فوری بعد زخمی اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش بھی جاری ہے۔

یہ واقعہ باجوڑ میں سیکیورٹی کی صورتحال پر ایک اور سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version