سیاست

ابیر گلال کی ریلیز پر پابندی؟ پہلگام حملے کے بعد فلم شدید تنازعے کا شکار

Published

on

فواد خان اور وانی کپور کی فلم ابیر گلال بھارت میں ریلیز سے پہلے ہی سنگین تنازعے کا شکار ہو چکی ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے کے بعد، فلم پر تنقید میں اضافہ ہوا، اور بھارت میں اس کی ریلیز پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

موسیقی کمپنی سارےگاما نے فلم کی موسیقی یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز سے ہٹا دی ہے، حالانکہ 19 اپریل کو دبئی میں اس کا گرینڈ میوزک لانچ ہو چکا تھا۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے سوشل میڈیا پوسٹس بھی حذف کر دی ہیں تاکہ ممکنہ بیک سے بچا جا سکے۔

پہلے ہی مہاراشٹرا نو نرمان سینا  کی جانب سے فلم کی مخالفت کی جا رہی تھی، لیکن حملے کے بعد مخالفت شدت اختیار کر گئی۔ اطلاعات کے مطابق، بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے فلم کی ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ متعدد سنیما چینز اور تفریحی اداروں نے اس فلم کو دکھانے سے انکار کر دیا ہے۔

وفاقی ادارہ  نے اپنے بیان میں پاکستانی فنکاروں پر مکمل پابندی دہراتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی اس اصول کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version