کھیل
آزان علی خان نے آسٹریلین جونیئر اوپن 2025 جیت لیا
پاکستان آرمی کے اسکواش کھلاڑی آزان علی خان نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں آسٹریلوی حریف کو 0-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
یہ ایونٹ 13 سے 17 اپریل تک میلبرن، آسٹریلیا میں منعقد ہوا جس میں 11 مختلف ممالک کے 64 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ آزان کے چھوٹے بھائی فیضان علی خان نے بھی پاکستان آرمی کی نمائندگی کی، جس سے اس خاندان کی اسکواش میں صلاحیت اور لگن کا بھرپور اظہار ہوتا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف قومی فخر کا باعث ہے بلکہ پاکستان کی اسکواش کی عظیم روایات کو نئی زندگی بھی دیتی ہے۔