Connect with us

سیاست

پنجاب میں سوشل میڈیا پر افواہیں اور غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی

Published

on

پنجاب بھر میں پولیس اور حساس اداروں نے سوشل میڈیا پر افواہیں، اشتعال انگیز اور گمراہ کن مواد پھیلانے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق لاہور، قصور، کاموکے، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں بیک وقت کارروائیاں کی گئیں جن میں مجموعی طور پر 39 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ صرف لاہور سے 39 افراد حراست میں لیے گئے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی متعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 87 مزید افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ٹریس کر لیا گیا ہے جن کے ذریعے افواہیں اور اشتعال انگیز مواد پھیلایا جا رہا تھا۔ مجموعی طور پر 200 سے زائد مشتبہ افراد کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حساس ادارے فیس بک، واٹس ایپ اور ایکس (ٹوئٹر) سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر سرگرم مشکوک اکاؤنٹس کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عوامی نظم و ضبط بگاڑنے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔

حکام نے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں حکومت کے اُس وسیع منصوبے کا حصہ ہیں جس کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل افواہوں اور غلط معلومات کے ذریعے پھیلنے والے انتشار کو روکنا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *