Connect with us

صحت

غریب عوام کے لئے خیبرپختونخوا کا بڑا تحفہ

Published

on

تحریر : ذیشان کاکاخیل

خیبرپختونخوا حکومت کا غریب اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدام۔ حکومت نے مہنگے اور ملحق امراض کا علاج بھی اب مفت کرانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔
دستاویز کے مطابق وہ امراض جس پر خرچ کروڑوں روپے کا آتا ہے اور غریب افراد کے بس سے باہر ہو اس امراض کا اعلان اب مفت کیا جائے گا۔ دستاویزات کے مطابق 60 لاکھ روپے تک اخراجات انے والے امراض کا علاج بھی اب مفت کیا جائے گا۔ کچھ امراض ایسے ہے جس کا علاج صحت کارڈ میں موجود نہیں کیونکہ اس پر خرچ زیادہ تھا اس لیے اسے شامل نہیں کیا گیا ہے لیکن اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے کے غریب عوام کے لیے مہنگا علاج مفت فراہم کیا جائے۔ مہنگا علاج مفت فراہم کرنے کے لیے اینڈونمنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا،
اینڈونمنٹ فنڈ کو وزیر اعلیٰ اینڈونمنٹ فنڈ کا نام دیا جائے گا۔ اس اینڈونمنٹ فنڈ کے تحت ان امراض کا علاج کیا جائے گا جو صحت کارڈ میں کور نہیں ہے اور اس امراض کا اعلان عام آدمی کی بس سے باہر ہوتا ہے۔دستاویز
کے مطابق اینڈونمنٹ فنڈ کے معملات محکمہ خزانہ دیکھے گا جبکہ کون اس فنڈ کے تحت مفت علاج کے لیے اہل اور کون نا اہل ہے، یہ فیصلہ مینجمنٹ کمیٹی کریں گی۔دستاویز کے مطابق اس مہنگے ترین علاج کی مفت فراہمی کے لیے باقاعدہ فارمولا طے کیا جائے گا۔مہنگے علاج کا سرکاری اسپتالوں میں موجود نہ ہونے کی صورت میں مریض نجی اسپتالوں میں بھی علاج کرسکے گا۔ صوبائی حکومت نے ابتدائی مرحلے میں 100 ملین روپے کا اضافی گرانٹ بھی جاری کردیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *