سیاست
علیمہ خان کا انکشاف: عمران خان کو مکمل قیدِ تنہائی میں منتقل کیے جانے کا منصوبہ
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اطلاع دی گئی ہے کہ توشہ خانہ 2 کیس کی چند مزید سماعتوں کے بعد انہیں مکمل قیدِ تنہائی میں منتقل کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ “میرے دیے گئے بیان کا بوجھ کوئی اور نہیں اٹھا سکا۔”
علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جھکایا نہیں جا سکتا، یہ سب عمران خان کی جدوجہد سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
ان کے مطابق “آئندہ چند سماعتوں کے بعد میری بہنیں عمران خان کا پیغام میڈیا تک پہنچائیں گی تاکہ توجہ نہ بٹے۔”
