Connect with us

تجارت

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری

Published

on

 پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس 363 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 446 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ کاروبار کے دوران یہ ایک وقت میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 653 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مثبت رجحان کے باعث 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 182 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ کاروباری دن کے دوران 55 کروڑ 59 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مجموعی مالیت 28 ارب 55 کروڑ روپے رہی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی ملک میں بڑھتے ہوئے سرمایہ کاری کے رجحان اور مثبت کاروباری ماحول کا مظہر ہے، جو معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *