صحت

گُڑ والے دودھ کے حیرت انگیز فوائد

Published

on

گُڑ اور دودھ کا امتزاج ایک صحت مند مشروب کے طور پر جانا جاتا ہے، جو کہ مختلف طبی فوائد فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، گُڑ والے دودھ میں موجود فائبرز اور فیبریولز کھانے کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں، خاص طور پر وہ افراد جنہیں قبض کی شکایت رہتی ہے، ان کے لیے رات کو یہ دودھ پینا بے حد فائدے مند ہے۔

گُڑ اور دودھ میں پوٹاشیم کی موجودگی جسم کو توانائی فراہم کرتی اور وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے یہ مشروب نہ صرف ان کے جسم کو مضبوط بناتا ہے بلکہ بچوں کے دودھ کی مقدار میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کے لیے گُڑ والے دودھ کا استعمال راحت بخش ثابت ہوتا ہے، جبکہ دل کے کمزور افراد کے لیے یہ دل کو مضبوط بنانے اور شریانوں کی صفائی میں مددگار ہوتا ہے۔

یہ تمام فوائد گُڑ والے دودھ کو ایک قدرتی نعمت بناتے ہیں جو ہر گھر میں موجود ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2024 The Frontier Voice. Powered and Designed by Tansal Technologies.