سیاست

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکہ، 24 افراد جاں بحق، حکام کی جانب سے مذمت

Published

on

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں 24 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کے مطابق یہ حملہ سیکورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ کے مطابق اس وقت پلیٹ فارم پر 100 سے زائد افراد موجود تھے، اور دھماکے کے وقت جعفر ایکسپریس کے مسافر پلیٹ فارم پر روانگی کے منتظر تھے۔

اس واقعے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ صوبائی حکومت نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دہشتگردی کی اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2024 The Frontier Voice. Powered and Designed by Tansal Technologies.