Connect with us

سیاست

چمن بارڈر پر افغان جانب سے بلااشتعال فائرنگ، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کا مؤثر جواب

Published

on

چمن بارڈر پر افغانستان کی سمت سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری، مؤثر اور ذمہ دارانہ ردعمل دیا جس کے بعد علاقے میں امن بحال ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد پاک افغان مذاکرات وقتی طور پر معطل کر دیئے گئے۔ پاکستانی وفد نے افغان حکام کو فائر بندی کی خلاف ورزی کے ٹھوس ثبوت پیش کیے، جو بعد ازاں ترک اور قطری ثالثوں کے حوالے بھی کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے وفود اب اپنے اپنے اداروں سے مشاورت کر رہے ہیں تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر فیصلہ کیا جا سکے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا کہ اگر دراندازی اور فائرنگ کے واقعات جاری رہے تو فوجی آپشن آخری حل ہوگا، تاہم مذاکرات میں پیش رفت کے امکانات کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ امن کے خواہاں ہیں، لیکن ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *