سیاست

پی ٹی آئی کے خلاف فیک نیوز کون اور کیوں پھیلا رہا ہے؟ اسد قیصر

Published

on

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی اور کور کمیٹی فیک نیوز کا شکار ہو گئی ہے، جس پر پارٹی رہنما تشویش میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز کور کمیٹی گروپ میں حلیم عادل شیخ نے اسد قیصر اور محمود اچکزئی پر حملے کی جعلی خبر شیئر کی اور پارٹی سے رائے طلب کی۔ اسی طرح سیمابیہ طاہر نے بین الاقوامی میڈیا کو پارٹی کے بانی سے ملاقات کی جھوٹی خبر کو کامیابی قرار دے کر شیئر کیا۔

پارٹی گروپ میں بانی پی ٹی آئی کی جیل سے منتقلی کا ایک جھوٹا ٹویٹ بھی شیئر کیا گیا، جس پر علی محمد خان نے اسے فیک قرار دیتے ہوئے رہنماؤں سے مشاورت کی درخواست کی۔

پارٹی قیادت نے فیک نیوز کے پھیلاؤ کو پارٹی کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ایک ہفتے میں ان سے متعلق چھ جعلی خبریں شیئر کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا، “مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ فیک نیوز کہاں سے اور کیوں جاری ہو رہی ہیں۔”

پارٹی رہنماؤں نے تمام معلومات کی تصدیق پر زور دیا تاکہ پی ٹی آئی کی ساکھ برقرار رکھی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2024 The Frontier Voice. Powered and Designed by Tansal Technologies.