سیاست

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا اسلام آباد دوبارہ جانے کا فیصلہ، مرکزی قیادت پر تنقید

Published

on

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے اسلام آباد دوبارہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ارکان صوبائی و قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی چوک احتجاج اور کارکنوں پر تشدد کے واقعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، لیکن مرکزی قیادت کی غیر موجودگی پر سخت ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ “جب ڈی چوک میں گولیاں چل رہی تھیں تو ہماری قیادت کہاں تھی؟”

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے اپنی کمیٹی کے ذریعے تجاویز پیش کیں اور اسلام آباد واپسی کی تیاریوں کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2024 The Frontier Voice. Powered and Designed by Tansal Technologies.