تجارت

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، چاندی کی قیمت مستحکم

Published

on

پاکستان میں سونے کی قیمت ہفتے کے روز معمولی کمی کے ساتھ نیچے آ گئی۔ آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر آ گئی۔

اسی طرح 24 قیراط دس گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کی کمی ہوئی، جو اب 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے پر دستیاب ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 3 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2562 ڈالر پر آ گیا، جس میں اضافی 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمت فی تولہ 3250 روپے پر مستحکم رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2024 The Frontier Voice. Powered and Designed by Tansal Technologies.