Connect with us

سیاست

پاکستان میں تشدد کے واقعات میں 46 فیصد اضافہ، رواں سال 2414 اموات ریکارڈ

Published

on

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (سی آر ایس ایس) نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں تشدد کے واقعات اور اموات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدت کے باعث ملک بھر میں تشدد کے واقعات میں 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سی آر ایس ایس کے مطابق، رپورٹنگ پیریڈ کے دوران 329 پرتشدد واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں 901 اموات اور 599 زخمی ہوئے۔
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو 2025 گزشتہ دہائی کے سب سے خونریز سالوں میں شمار ہوگا۔

اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 2414 اموات ہوئیں، جو گزشتہ سال 2024 کی 2546 اموات کے قریب ہیں — یعنی اب تک 58 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
سی آر ایس ایس کے مطابق، یہ اضافہ نہ صرف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شدت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے پھیلتے ہوئے دائرے کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *