سیاست

وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب کا مہنگائی پر قابو پانے کے لئے صوبوں سے اقدامات کا مطالبہ

Published

on

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے صوبوں کو کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کے ساتھ معاہدے تو کرلیتے ہیں مگر شرائط پر عمل درآمد نہیں کرتے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کو تمام حقائق بتا دیئے جائیں گے، جس میں قومی مالیاتی معاہدہ کے ذریعے آمدن بڑھانے اور اخراجات کو کنٹرول کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت کا کردار صرف پالیسی دینا ہے جبکہ نجی شعبے کو کاروبار چلانا چاہیے۔ انہوں نے ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکس ریفارمز پر کام کا عزم ظاہر کیا۔ محمد اورنگزیب نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے سمیت دیگر حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی جائے گی، اور عالمی مارکیٹ میں بانڈز جاری کیے جائیں گے، جن میں چین میں پانڈا بانڈز بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2024 The Frontier Voice. Powered and Designed by Tansal Technologies.