تجارت

وزیراعظم نے آئندہ تین سالوں میں 25 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کا ہدف حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ تین سالوں میں 25 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کا ہدف حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام آباد میں ویون گروپ کے وفد کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی، جن میں 5G ٹیکنالوجی کا آغاز بھی شامل ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی ویون گروپ کے ساتھ شراکت داری میں دلچسپی ظاہر کی اور بتایا کہ کس طرح ٹیلی کام سیکٹر ڈیجیٹل اور کیش لیس معیشت کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5G سروسز کی شروعات سے پاکستان میں تیز رفتار اور قابل اعتماد انٹرنیٹ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ویون کے وفد نے پاکستان کی معاشی استحکام کی کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان کو آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش ملک قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2024 The Frontier Voice. Powered and Designed by Tansal Technologies.