تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمت میں چار دن میں 36 روپے کمی

Published

on

مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے کمی کے بعد یہ 453 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ چار دن کے دوران مجموعی کمی 36 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد تھوک ریٹ 299 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 313 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، انڈوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انڈے آج ایک روپے اضافے کے بعد 350 روپے درجن ہو گئے ہیں، جس سے عوام پر مزید بوجھ پڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2024 The Frontier Voice. Powered and Designed by Tansal Technologies.