فن و ثقافت

ماہرہ خان کی مرون ساڑھی میں شاندار تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

Published

on

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے مارون ساڑھی میں اپنی دلکش تصاویر اور ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ’رام لیلا‘ کے گانے ’لال عشق‘ پر سٹائلش انداز میں پوز دے رہی تھیں۔

ماہرہ نے اپنی ساڑھی کے ساتھ موتیوں کی بالیاں، سبز چوڑیاں، گجرے اور ایک خوبصورت پوٹلی بیگ کے ساتھ اپنا لک مکمل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ساڑھی دو راتوں کے ایونٹس کے لیے پہنی، جس پر دوستوں نے مذاق میں اسے ’’حوصلہ‘‘ کہا، اور ماہرہ نے جواب دیا، ’’کسے پرواہ ہے؟‘‘

ماہرہ خان، جو اپنے مشہور ڈراموں ہمسفر اور شہر ذات کے لیے جانی جاتی ہیں، نہ صرف اداکاری بلکہ فیشن کے میدان میں بھی اپنی دلکشی کا جادو جگا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Copyright © 2024 The Frontier Voice. Powered and Designed by Tansal Technologies.