Connect with us

سیاست

غزہ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ، سعودی عرب اور چین کا خیرمقدم

Published

on

سعودی عرب نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر ثالث ممالک کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یہ معاہدہ علاقائی امن کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

دوسری جانب چین نے بھی اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ قدم مستقل اور جامع امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔ چینی وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر فلسطینی مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔

ادھر مصری میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی مؤثر ہوگئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شرم الشیخ میں ہونے والی پیش رفت جنگ کے اختتام کی جانب ایک تاریخی موڑ ثابت ہوسکتی ہے۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ یہ لمحہ تاریخی اور امید افزا ہے، جو دو سالہ مشکلات کے بعد امن کی نئی صبح کا آغاز ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں 20 اسرائیلی مغویوں کی رہائی بھی متوقع ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *