Connect with us

سیاست

بھارت کو عالمی سطح پر دھچکا: شنگھائی اجلاس میں بلوچستان کا ذکر، پہلگام واقعہ نظرانداز

Published

on

چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی، جب تنظیم کے مشترکہ اعلامیے میں بلوچستان میں مبینہ بیرونی مداخلت کا حوالہ دیا گیا — جسے ماہرین بھارت پر ایک بالواسطہ الزام کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

اعلامیے میں واضح طور پر بلوچستان کا نام لیا گیا، جبکہ بھارت کی جانب سے متنازع پہلگام واقعے کو شامل کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ اس اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ بھارت کے لیے سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بھارت پر خطے میں بدامنی پھیلانے کے الزامات بڑھ رہے ہیں۔

اعلامیے میں بلوچستان کا ذکر عالمی سطح پر اس مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ بھارت کے خدشات کو نظرانداز کرنا اس کی تنہائی کی عکاسی کرتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *