سیاست
بونیر سیلاب شہدا کے لواحقین کو معاوضوں کی فراہمی
خیبرپختونخوا حکومت نے بونیر کے سیلاب شہدا کے لواحقین کو مالی معاونت کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان نے بیشونئی میں ایک تقریب کے دوران شہدا کے ورثا میں معاوضے کے چیکس تقسیم کیے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کے اعلان کے مطابق فی شہید 20 لاکھ روپے معاوضہ فراہم کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم کے مطابق ضلع بھر میں سیلاب سے 218 تصدیق شدہ اموات ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منگل شام 5 بجے تک تمام شہدا کے ورثا کو معاوضے کی رقوم فراہم کردی جائیں گی۔
یہ اقدام حکومت کی طرف سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف کی ایک بڑی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
